نواز شریف نے مظلوم کشمیریوں کی وکالت کا حق ادا کر دیا،شاہداقبال

نواز شریف نے مظلوم کشمیریوں کی وکالت کا حق ادا کر دیا،شاہداقبال

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)سعودیہ ریاض کے نائب صدراورمسلم سٹوڈنٹس فیڈڑیشن کے سابق رہنما محمدشاہداقبال نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان نے بھی لاڑکانہ میں اپناسیاسی مقبرہ بنالیا موصوف کی بلیم گیم بیک فائرکرگئی،عوام نے منتخب قومی قیادت کیخلاف پروپیگنڈا مستردکردیا عمران خان کووزارت عظمیٰ کیلئے جمہوری اوراخلاقی قدروں کوروندنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔میوزیکل کنسرٹ کے باوجودعوام کی ''عمرانی سیاست''میں عدم دلچسپی روشن خیالی اورمادرپدرآزادی سے اظہار بیزارگی ہے ۔ مینارپاکستان قراردادپاکستان پاس ہونے اور تجدیدعہدکرنے کامقام ہے ، وہاں اورمزارقائدؒ کے سبزہ زارمیں ناچ گانے کی محفل سجانے والے عناصر نظریہ پاکستان کے حامی نہیں ہوسکتے ۔اپنے ایک بیان میں نے محمدشاہداقبال مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مظلوم کشمیریوں کی وکالت کاحق اداکردیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...