عمرہ زائرین کے لئے فنگر پرنٹس کی شرط کھلی نا انصافی ہے،محمد جمیل

عمرہ زائرین کے لئے فنگر پرنٹس کی شرط کھلی نا انصافی ہے،محمد جمیل

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹ کی شرط کھلی ناانصافی ہے جس سے اربوں کی کرپشن کی جائیگی،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کرپٹ حکمرانوں نے عمرہ زائرین کی جیبوں پرہاتھ صاف کرنے کاراستہ بھی نکال لیا ہے جس کیخلاف ہر سطح پر مزاحمت کرینگے،کیونکو اس اقدام سے ملک کے لاکھوں زائرین سخت پریشان ہیں اور انہیں وقت کے ضیاع کیساتھ اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑینگے ،حکمرانوں کی اس کھلی دھاندلی سے عام طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں زائرین عمرہ کی سعادت سے محروم رہ جائینگے،انہوں نے کہا اعتماد کارپوریشن کی جانب سے فنگر پرنٹ کی عام فیس 550روپے جبکہ ارجنٹ فیس فی کس6000مقرر کرنا قابل مذمت ہے،حکمرانوں کو عمرہ زائرین سے پیسے بٹورنے کے عمل پر شرم آنی چاہیے،انہوں نے مزید کہا ٹریول ایجنسیوں نے حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کیخلاف احتجاج شروع کردیا ہے اگر فنگر پرنٹ کی شرط واپس نہ لی گئی تو پی جے آئی کے کارکنان پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...