مسلم لیگ(ن) نے سول آمریت مسلط کر رکھی ہے،انجینئر یاسر
لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) آمرانہ سوچ کی حامل جماعت ہے جس نے ملک میں سول آمریت مسلط کر رکھی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی جس طرح کی مسلم لیگ( ن )کے حکمرانوں نے اپنا رکھی ہے حکمرانوں نے تشدد کا راستہ اختیار کر رکھا ہے جس کا انہیں حساب دینا ہو گا، مسلم لیگ( ن) کا وطیرہ ہے کہ اس نے ہمیشہ پولیس کے بل بوتے پر حکومت کی ہے مسلم لیگ( ن )نے پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے اور اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے پولیس کو استعمال کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-8 کے عہدیداران حافظ شاہد اقبال، محمد امجد، اختر منا، مرزا نعمان، ڈاکٹر نصراللہ، راحت رسول، چوہدری طارق محمود، میاں رضوان حافظ شوکت، چوہدری بشیر گجر، محمد زبیر، عبداللہ اور قاسم جنجوعہ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیااجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔