اڑھائی کروڑ بچوں کا سکول نہ جانا حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سعدیہ سہیل
لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ ڈھائی کروڑ بچوں کا سکول نہ جانا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو حکومت دھاندلی سے آتی ہے وہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان لوگوں پر پیسہ خرچ کرتی ہے جن سے انہوں نے پیسہ بنانا ہوتا ہے ملک میں دھاندلی کاقلع قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جلسہ گاہوں میں آنے سے روکا جا رہا ہے(ن) لیگ کی طرح پیپلزپارٹی بھی کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درباری بوکھلا گئے ہیں انہوں نے کہ اکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔