انسداد ڈینگی مہم،24ہزار سے زائد گھروں103قبرستانوں کی سرویلنس

انسداد ڈینگی مہم،24ہزار سے زائد گھروں103قبرستانوں کی سرویلنس

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت24792گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت8977مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے6156 تصویریں لی گئیں جبکہ82 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر1 شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے103 قبرستانوں اور278کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور 323ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا انہوں نے مزید بتایا کہ آج 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے781 حساس گھروں میںآئی آر ایس سپرے کیا گیا۔ٹاؤنز کی 46 حساس یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 3 وارڈوں میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا

اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1