موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں،میاں منیر

موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں،میاں منیر

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے راہنما میاںمحمد منیر نے مسلم لیگ ہاﺅس میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نیت شروع دن سے ہی خراب ہے ، انہوںنے اقتدار میں ہونے کے باوجود جان بوجھ کر پچھلے 6 سالوں میں بلدیاتی انتخابا ت نہیں کروائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی نہیں چاہتے ،موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں عوام کے پاس نہ تو بنیادی سہولیات موجود ہیں اور نہ ہی ادویات ہسپتالوں کی حالت بھی انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے آئے دن غریب عوام سہولیات کی محرومی کی وجہ سے مر رہے ہیں جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں صوبے کو ایک بڑا بااختیار بلدیاتی نظام دیا گیا جس سے تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملا ، چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں 2 سو ارب روپے کے فنڈز لوکل گورنمنٹ سسٹم کو دیئے جو موجودہ حکمرانوں نے آتے ہی واپس لے لیے ، موجودہ حکمرانوں کا مقصد صرف او رصرف اپنی جیبوں کو لوٹ مار کے مال سے بھرنا ہے نہ کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنیادی اقدامات کرنا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...