شہباز شریف کی سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مجیب الرحمن شامی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

شہباز شریف کی سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مجیب الرحمن شامی اور دیگر ...

لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی، کالم نگار و دانشور مجیب الرحمن شامی کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ز ایڈیٹرز کا صدر اور جبار خٹک کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی پی این ای کے دیگرنومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حکومت اور میڈیا کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے اپنامثبت کردار جاری رکھیں گے۔

مزید : صفحہ آخر