عمران خان قوم سے پہلے شوکت خانم کے ڈاکٹروں کو انصاف دلا ئیں،مشاہداﷲ

عمران خان قوم سے پہلے شوکت خانم کے ڈاکٹروں کو انصاف دلا ئیں،مشاہداﷲ

اسلام آباد ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصافکے چیئرمین عمران خان نیا پاکستان بنانے سے پہلے نہ تو خیبرپختونخوا کو بدل سکے ہیں اور نہ ہی شوکت خانم میں ڈاکٹروں انصاف دلا سکے ہیں اور آج شوکت خانم سپوزیم کی تقریب میں گو عمران گو کے نعرے لگ گئے ہیں ، ان کی تقاریر میں کوئی نئی بات نہیں ہوتی ، جو دعوے وہ آج لاڑکانہ کے جلسہ میں کررہے ہیں ایسے دعوے وہ الیکشن سے پہلے بھی کرتے رہے ہیں ۔ لاڑکانہ میں تحریک انصافکے جلسے پر رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان انتخابات سے پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ایک بال سے دو وکٹیں گرا دیں گے ، حقیقت میں ان کی اپنی وکٹ ہی گر چکی ہے اور آج لاہو رمیں شوکت خانم ہسپتال کی تقریب میں جو کچھ ہوا وہ قوم کی آنکھیں کھولنے کی کافی ہے ، انہوں نے کہا کہ جو لیڈر چندے سے بنائے گئے ہسپتال میں ملازمت کرنیوالے ڈاکٹروںکا انصاف نہیں کرسکتا وہ ملک اور قوم کو کیا انصاف دلائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج لاہو رمیں گو عمران گو کے نعرے لگ گئے ہیں اور وہ عوام کو دھوکا دینے کےلئے کبھی گو نواز گو کے نعرے لگواتے ہیں تو کبھی گو زرداری گو کے نعرے لگواتے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ عمران خان جو کچھ بھی کرلیں انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ تنہا جلسے کررہے ہیں اس لئے یہ تاثر دیا جارہا ہے جلسے بڑے ہورہے ہیں ،ہم حکومت میں ہیں اس لئے جلسے نہیں کررہے ہیں اور ہم ملک و قوم کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔ آج لاڑکانہ میں انہوں نے جس خاندان کی دعوت پر جلسہ منعقد کیا ہے اس خاندان نے بھی ہر دور میں پارٹیاں تبدیل کی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) شوکت خانم کے ڈاکٹروں کو انصاف دلانے کےلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ۔

مشاہداﷲ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...