شیخ ادریس اور میاں طارق فیروز (ق) لیگ سے پی ٹی آئی میں گئے، پرویزملک

شیخ ادریس اور میاں طارق فیروز (ق) لیگ سے پی ٹی آئی میں گئے، پرویزملک

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے شیخ ادریس اور میاں طارق فیروز کا مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ پنجاب سے کبھی کوئی تعلق نہیںرہا ۔ حقیقت یہ ہے کہ شیخ ادریس 2008کے عام انتخابات میں(ق) لیگ کے ٹکٹ ہولڈر تھے جبکہ میاں طارق فیروز بھی اسی پارٹی کے پیلٹ فارم سے مزنگ کے ناظم بنے۔اس طرح دونوں کا تعلق (ق)لیگ سے تھا اور اب لوٹا بن کر تحریک انصاف میںچلے گئے ہیں۔محمد پرویز ملک اور عمران علی گورائیہ نے کہا کہ کچھ عناصر سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اپنا تعلق مسلم لیگ(ن) سے جوڑ رہے ہیںمسلم لیگ(ن)کی قیادت سیاسی وفاداریاںتبدیل کرنے والوں کواپنی صفوں میںپسند نہیںکرتی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرے گی،کیونکہ ہماری پارٹی قیادت کے پاس ترقی کا جامع پروگرام اور وژن موجود ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت سیاسی گھوڑوں کی خرید و فروخت میںہاتھ رنگ کر ہوس اقتدار پوری کرنے کیلئے اوچھے اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...