گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ورنہ احتجاج ہو گا،رحیق عباسی

گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ورنہ احتجاج ہو گا،رحیق عباسی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ کے فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ 24گھنٹے کے اندر اندر یہ اضافہ واپس لے لیا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاج ہو گا ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین گیس پر 70ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کی کم از کم گھریلو صارفین سکت نہیں رکھتے،انہوں نے کہا کہ غریبوں کا نام لینی والی پیپلز پارٹی بھی حکومت کے اس عوام دشمن فیصلے پر خاموش ہے پاکستان عوامی تحریک اس پر خاموش نہیں رہے گی ،24گھنٹے کے اندراندر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج ہو گا۔بظاہر تو کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین متاثر نہیں ہوں گے مگر آخر کار سارا بوجھ گھریلو صارفین پر ہی پڑے گا۔

رحیق عباسی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...