وی آئی پی کلچر کیس کی سماعت،وفاقی اور پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس

وی آئی پی کلچر کیس کی سماعت،وفاقی اور پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواستوں پروفاقی اور پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ۔ جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے امیر جماعت الدعوة حافظ سعید سمیت تین افراد کی وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی کلچر نے پاکستانی معاشرے کی جڑیں تباہ کر دی ہیںجو اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔ فل بنچ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

کلچر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...