ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی تعداد کم کرنے کیخلاف درخواست میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو نوٹس

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی تعداد کم کرنے کیخلاف درخواست میں چیف سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی تعداد کم کرنے کے خلاف درخواست میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے شہری عظیم علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں چھتیس ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کام کر رہی ہیں مگر حکومت ان اتھارٹیز کی تعداد کو کم کرکے انہیں نو ڈویژن تک محدود کرنے جارہی ہے جو غیرقانونی اقدام ہے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -