تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں روکنے کی فوری استدعا مسترد

تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں روکنے کی فوری استدعا مسترد

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں روکنے کی فوری استدعا مسترد کردی تاہم سرکاری وکلاءکو ہدایت کی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سے ہدایات لے کر آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت کواگاہ کریں۔مسٹر جسٹس محمود مقبول باجودہ نے تحریک انصاف کے کارکن گوہر نواز سندھوکی درخواست کی سماعت کے دوران مزید قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں خدشات کی بنیاد پر کوئی حکم جاری نہیں کیا جاسکتا ۔درخواست گزار کی طرف موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسہ کو ناکام بنانے کے لئے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کا جواب آنے تک حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل دیئے جائیں۔

استدعا مسترد

مزید : صفحہ آخر