چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کر کے آئینی ذ مہ داری پوری کی جائے،شفقت چوہان

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کر کے آئینی ذ مہ داری پوری کی جائے،شفقت چوہان

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر کی بلا تاخیر تقرری کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاخیر کی وجہ سے سپریم کورٹ کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے لہذا حکومت ،اپوزیشن اور پارلیمانی کمیٹی اپنی آئینی ذ مہ داری پوری کرے۔ اس امر کا اظہار لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان اورسیکرٹری بار میاں احمد چھچھرنے گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے دیگر عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر )رانا بھگوان داس ،جسٹس (ر )تصدق جیلانی، جسٹس (ر )طارق پرویز، جسٹس (ر )ناصر اسلم زاہد کے اب تک جو نام سامنے آئے ہیں وہ سب قابل احترام ہیں ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے۔ سیکرٹری بار میاں احمد چھچھرنے کہا کہ سیاسی جماعتیں پہلے ججز کو الیکشن کمیشن میں لے آتے ہیں اور پھر ان پر الزامات عائد کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ذمہ داری

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...