بہاولپور جلسہ’’ کالاغ باغ ڈیم بناؤ پاکستان بچاؤ‘‘تحریک کا آغاز ہو گا،بلال شیرازی

بہاولپور جلسہ’’ کالاغ باغ ڈیم بناؤ پاکستان بچاؤ‘‘تحریک کا آغاز ہو گا،بلال ...

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے زیر اہتمام جلسہ بہاولپور کالا باغ بناؤ پاکستان بچاؤ تحریک کا آغاز ہوگاکالا باغ ڈیم ہوتا تو حکومت وینٹی لیٹر پر نہ ہوتی، قرضوں سے سانس بحال رکھنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے آئی انکی شرائط پر پہلے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا اب اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 23فیصد اضافہ کی منظوری دے کر سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غیر ملکی امداد قبول نہ کرنے او ر کشکول توڑنے کے بلندو بانگ دعوے کئے لیکن کشکول توڑے کے دعویداروں نے کشکول توڑنے کی بجائے اس کا سائز بڑا کردیاسید بلال شیراز ی نے کہا کہ حکومت کے قرضوں میں اتنا اضافہ ہوچکا ہے کہ جب( ن) لیگ نے اقتدار سنبھالا تو ہر شہری 90ہزار 772روپے کا مقروض تھا آج پاکستان کے ذمہ قرضے اتنے بڑھ چکے کہ پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ ایک ہزار 338روپے کا مقروض ہے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم نہ بننے سے سالانہ 180ارب کانقصان ہورہا ہے اربوں روپے کا پانی جو زراعت و بجلی کے لیے استعمال ہوسکتا تھا ضائع ہورہا ہے کالا باغ ڈیم رٹ آف گورنمنٹ کا ایشو بھی ہے،ریاست کے چاہنے کے باوجود افراد تعمیر کی راہ میں رکاوٹ کیوں؟ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران اور بجلی گیس کی امتیازی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گزشتہ 3 سالوں میں پنجاب میں 59فیصد زرعی اور 58 فیصد صنعتی پیداوار کم ہوچکی ہے صنعتوں کی بندش کی وجہ سے بیروزگاری اور خودکشیاں بڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالا باغ ڈیم ہی اکسیر نسخہ ہے

۔مسلم لیگ کے زیر اہتمام 22نومبر کو کالا باغ ڈیم کی جو تحریک شروع ہوگی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...