ہائیکورٹ نے بیوہ اور بیٹوں کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کیلئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی

ہائیکورٹ نے بیوہ اور بیٹوں کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کیلئے پولیس حکام سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بااثر زمینداروں کی طرف سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیوہ خاتون اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت عالیہ نے متعلقہ ایس ایچ او کو آئندہ تاریخ سماعت پر 18دسمبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی ممتاز بیگم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے تھانہ اروتی کی حدود میں اراضی خرید کر مکان بنا رکھا ہے اس بابت اس کا علاقہ کے بااثر سیاسی خاندان علی بابا کے ساتھ مقدمہ چل رہا ہے ۔ملزموں کے اثر ورسوخ کے باعث پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست گزاراور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے ،اسے خارج کیا جائے۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -