امداد کی امتیازی تقسیم کیخلاف متاثرین کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

امداد کی امتیازی تقسیم کیخلاف متاثرین کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (نامہ نگار خصوصی )گونواز گو کا نعرہ لگانے والے حافظ آباد کے سیلاب متاثرین نے امداد کی امتیازی تقسیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے فلڈ ریلیف کمشنر اور ڈی سی او حافظ آباد سے متاثرین اور امداد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ گزشتہ روزجسٹس شاہد کریم نے حافظ آباد کے رہائشی محمد ریاض کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل ملک اللہ بخش نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امداد کی کی تقسیم امتیازی بنیادوں پر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے حقیقی متاثرین دھکے کھاتے پھر رہے ہیں،ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فلڈ ریلیف کمشنر اور ڈی سی او حافظ آباد کونوٹس جاری کرتے ہوئے 12جنوری 2015تک متاثرین اور امداد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

رجوع

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...