کراچی‘ متحدہ کے رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملہ‘ 2 ارکان سندھ اسمبلی سمیت 10 زخمی

کراچی‘ متحدہ کے رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملہ‘ 2 ارکان سندھ اسمبلی سمیت 10 ...

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں ایم کیو ایم کے رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملے میں 2 ارکان سندھ اسمبلی سمیت 10افراد زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے‘رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی‘ علاقے میں حالات کشیدہ۔جمعہ کو اورنگی ٹاو¿ن 5 نمبر میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکنیت سازی کیمپ پر نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے کریکر حملہ کردیا، واقعے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اراکین سندھ اسمبلی محمد حسین اور محمد عبداللہ بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے محمد حسین کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کردی، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماء واسع جلیل نے بتایا ہے کہ رکنیت سازی کیمپ پر حملے میں اراکین سندھ اسمبلی محمد عبداللہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کریکر حملے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...