دھاندلی کی تحقیقات، جواب میں تاخیر پر ایاز صادق سے 5000روپے جرمانہ وصول

دھاندلی کی تحقیقات، جواب میں تاخیر پر ایاز صادق سے 5000روپے جرمانہ وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ) جنرل رپورٹر ( لاہور کے حلقہ این اے 122میں جاری انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں جواب تاخیر سے داخل کرنے پر سیپکر سردار ایاز صادق سے 5000روپے جرمانہ وصول کرلیا ہے اس کیس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کے روبرو پٹیشن دائر کررکھی ہے جس کے خلاف گذشتہ روز ہی سردار ایاز صادق کی دھاندلی کے خلاف تحقیقات روکنے کی ہائی کورٹ میں درخواست خارج کردی ہے۔ آج الیکشن ٹریبونل نے اپنے احکامات پر جواب میں التواءکے باعث سردار ایاز صادق کو جرمانہ کیا ہے جسے ٹریبونل کے سامنے ایاز صادق کے وکیل خواجہ سعید ظفر سے عمران خان کے وکیل انیس علی ہاشمی نے 5000روپے جرمانہ وصول کیا۔دریں اثناءپی پی 147میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب صدیقی کے وکیل عزیر ساجدنے موقف اختیار کیا کہ نواز لیگ کے ایم پی اے میاں محسن لطیف دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہوئے جس کا ثبوت تھیلوں کی عدم دستیابی کی صورت میں سامنے آچکا ہے۔ نواز لیگ کے وکیل حافظ سلیم نے اس پر اعتراض کردیا جس پر ٹربیونل نے فائنل بحث کے لیے پیر کو دونوں فریقین کو طلب کرلیا ہے۔
جرمانہ وصول

مزید :

صفحہ آخر -