ہنگو پولیس کی کارروائی ، بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد، 10 افراد گرفتار

ہنگو پولیس کی کارروائی ، بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد، 10 افراد گرفتار

ہنگو(آئی این پی )ہنگو میں پولیس کے ایک گھر سے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برا مد ہوا ہے،چھاپے میں 10مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ۔جمعہ کوپولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر دو آبہ کے علاقہ توڑا وڑی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔گھر سے 5راکٹ لانچر،2مارٹر گولے،درجنوں دستی بم، 2 ڈیٹو نیٹر، تین ڈبوں سے کارتوس اور ایک کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔

 ہنگو

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...