کراچی ، گڈاپ میں چھوٹا تربیتی میراج طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ
کراچی(آئی این پی)سپرہائی وے سے کے قریب گڈاپ کے علاقے میں جمعہ کی شب چھوٹا تربیتی میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ سے پائلٹ محفوظ رہا۔سول ایوی ایشن زرائع کے مطابق کراچی حیدرآباد سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ کے علاقے میں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔طیارہ مسرور ائیر بیس سے اڑا تھا،سول ایوی ایشن کا کہنا کہ مقامی افراد نے گڈاپ کے قریب طیارہ گرنے کی اطلاع دی جس پر نفری اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔قریب علاقہ مکینوں کے مطابق ایک طیارہ ٹول پلازہ سے15 سے20 کلو میٹر دو کیر تھر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے میں آگ لگتے بھی دیکھی گئی