نرسز کی ڈگری کی اہمیت انسانیت کی خدمت میں ہے،نگہت اعجاز درانی

نرسز کی ڈگری کی اہمیت انسانیت کی خدمت میں ہے،نگہت اعجاز درانی

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان نرسنگ کونسل کی رجسٹرارنگہت اعجاز درانی نے کہا ہے کہ نرسز آج ڈیمانڈ کر رہی ہیں کہ ہم نے بیڈنگ نہیں کرنی اسکا مطلب یہ کل ہمیںبیڈز پر پڑے ہوئے مریضوں کو بھی نہیں دیکھنا ، نرسز کی ڈگری کی اہمیت انسانیت کی خدمت میں ہے وہ گزشتہ روز سعیدہ وحید ایم ایچ کالج آف نرسنگ کی جانب سے مسز نصاب اختر کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کررہی تھیں تقریب میں ایف ایم ایچ کی چئیرپرسن مسز شہیمہ رحمن ، ڈی جی نرسنگ مسز رخسانہ کمال ، ڈپٹی ڈائریکٹرنرسنگ مسز نصرت سعید ، وائس پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج آف نرسنگ مسز کوثر پروین ، چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال کشور سلطانہ، پاکستان نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری توصیف خانم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ نگہت درانی نے مزید کہاکہ اگر مریض خدمت کے حوالے سے نرس کو یاد نہ رکھے تو نرس کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے انہوںنے مسز نصاب اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاانہوںنے ہمیشہ ایک نرس استاد کی حیثیت سے کام کیا اور انکی خدمات نرسنگ کی فیلڈ میںہمیشہ یاد رکھی جائیںگی اس موقع پر ڈی جی نرسنگ رخسانہ کمال نے کہاکہ کو مسز نصاب اخترکی زندگی نرسز کے لئے نصاب کی حیثیت رکھتی تھی اور اگر نرسز انکی گائیڈلائنز پر چلیں تو کامیابی انکے قدم چومے گی مسز شہیمہ رحمان نے کہاکہ نصاب اختر نرسز کی رول ماڈل ہیںانہوںنے نرسنگ کے پورے شعبہ کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور ہرماں کے اندر ایک نرس موجود ہوتی ہے ۔نرسز پر مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو انہیں احسن طریقہ سے نبھانی چاہئے ۔

نگہت اعجاز درانی

مزید : صفحہ آخر