پوچھ کر بتائیںعمران کو ٹربیونل پر اعتماد ہے تو پھر کارروائی آگے بڑھائیں ،کاظم علی ملک

پوچھ کر بتائیںعمران کو ٹربیونل پر اعتماد ہے تو پھر کارروائی آگے بڑھائیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122انتخابی دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کی انتخابی عذر داری کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل کو ہدایات جاری کیں کہ عمران خان سے پوچھ کر بتائیں کہ انہیں ٹربیونل پر اعتماد ہے یا نہیں پھر کاروائی آگے بڑھائیں گے۔ٹربیونل نے فریقین کے وکلاءکو اپنے ہمراہ غیر ضرور ی افراد ساتھ لانے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر دونوں طرف سے جن افراد نے پیش ہونا ہے ان سے متعلق پہلے معلومات فراہم کی جائیں تاکہ سکیورٹی کے انتظامات کئے جا سکیں۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے عمران خان کی انتخابی عذر داری پرکیس کی گزشتہ روز سماعت کی توسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پہلے انتخابی عذر داری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس درخواست کے ہمراہ غیر مصدقہ دستاویزات لف کی ہیں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان سے ہدایات لے کر پیش ہوں کہ انہیں ٹربیونل پر اعتماد ہے یا نہیں پھر کاروائی کو آگے بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
الیکشن ٹربیونل


مزید :

صفحہ آخر -