حکمرانوں کی غلطیوں کا بوجھ انہیں لے ڈوبے گا،اشرفبھٹی

حکمرانوں کی غلطیوں کا بوجھ انہیں لے ڈوبے گا،اشرفبھٹی

 لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلطیوں کابوجھ انہیں لے ڈوبے گااگرحکمران بھائی اب بھی نہ سنبھلے توپھران کے دوراقتدارکاانجام اٹل ہے پیپلزپارٹی کی توانائیاں جمہوریت کے ساتھ ہیں ،جوحکمران اپنے دشمن آپ ہوں انہیں کوئی نہیں بچاسکتاعمران خان سے زیادہ شریف برادران اس اناڑی کوسیاستدان بنانے کیلئے محنت کررہے ہیںوزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف سمیت حکمرا ن جماعت کے وفاقی وصوبائی وزراءکے بیانات سے عمران خان کو جوشہرت ملی وہ دھرنے سے بھی نہ ملتی وہ قینچی امرسدھومیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ شریف برادران کی سیاسی ناکامی کے نتیجہ میںسونامی نے سراٹھایا اوریہ سونامی تخت لاہور کوبہالے جائے گی پیپلزپارٹی سیاسی طورپرایک چٹان کی مانند ہے اورکسی چٹان کواپنے ساتھ بہالے جاناکسی سونامی کے بس کی بات نہیںانصاف تک رسائی ہر مظلوم انسان کابنیادی اورآئینی حق ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے معاملے میں سیاسی مداخلت اورناانصافی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ۔حکومت کو شفاف تحقیقات کیلئے مدعی فریق کے خدشات اور تحفظات دورکرنا ہوں گے ورنہ قانون کی حکمرانی ایک بڑا سوالیہ نشان بن جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں نے عوام کوفوری ریلیف نہ دیا توان کی مایوسی اورمحرومی پرتشدد احتجاج میں بدل سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1