سراج الحق کی تقریر کے اختتام پر ایک بچہ لاپتہ ہوگیابعد میں مل گیا

سراج الحق کی تقریر کے اختتام پر ایک بچہ لاپتہ ہوگیابعد میں مل گیا

 لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتما م تین روزہ کل پاکستان اجتماع عام میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی تقریر کے اختتام پر ایک بچہ عثمان فاروق لاپتہ ہوگیا جس پر اسٹیج سے بچے کے لاپتہ ہونے کے متعلق اعلانا ت کئے گئے اور کچھ دیر کے بعد اجتماع میں شریک ایک شخص کو بچہ عثمان فاروق مل گیا جس نے عثمان فاروق کو اسٹیج پر پہنچایا اوراس کے بارے میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بچے کے مل جانے پر اعلان کیا اور بچے کے ورثاءاپنے بچے کو لے گئے اور جماعت اسلامی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 بچہ لاپتہ

مزید : صفحہ آخر