ملک بھر میں انڈسٹری کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں انڈسٹری کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں گزشتہ روز بھی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ کی سطح پر برقرار رہا۔ مرمت کے نام پر تمام ڈویژنوں میں ایک سے دو فیڈر کو اٹھ اٹھ گھنٹے کے لئے بند رکھا گیا ۔ شہروں میں ایک گھنٹے کے بعد ڈیڑھ گھٹنے کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ روز گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے بڑے شہروں میں12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔دوسری جانب ملک بھر میں انڈسٹری کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 14550 میگا واٹ جبکہ پیداوار 9710 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 4840 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

جاری

مزید : صفحہ آخر