دھرنوں سے حکومت ہل گئی، مڈٹرم نہیں ری الیکشن ہونگے‘ پرویزالٰہی

دھرنوں سے حکومت ہل گئی، مڈٹرم نہیں ری الیکشن ہونگے‘ پرویزالٰہی

بہاولپور/لاہور(اےن اےن آئی ) مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ دھرنوں سے دھاندلی حکومت کے پاﺅں ہل گئے ہیں، ملک میں مڈٹرم نہیں ری الیکشن ہونگے، ہم نے پنجاب کو خوشحال بنایا اوروزیراعلی شہبازشریف نے جس طرح برباد کیا اس پر کل ہفتہ کو بہاولپور میں عوام کے سمندر میں تفصیلات بتاﺅں گا۔ شہبازشریف کو کارکردگی کے حوالے سے ایک بار پھر چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف میرا چیلنج قبول کریں، صرف جعلی پولیس مقابلے اور بیگناہوں کا قتل عام کرانے میں ان کی کارکردگی بہتر ہے۔ وہ بہاولپور پہنچنے کے بعد طارق بشیر چیمہ ایم این اے، ڈاکٹر محمد افضل ایم پی اے اور چودھری طارق گجر کے ہمراہ چودھری خالد گجر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی حکومت تو بن سکتی ہے چل نہیں سکتی، آج پورے ملک میں گونوازگو کی آواز گونج رہی ہے، یہاں سے گوشہبازگو کی آواز بھی اٹھے گی، ہم نے چاروں صوبوں کے عوام باالخصوص سرسبز چولستان اور تھر کیلئے کالاباغ ڈیم کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے، اس ڈیم سے خیبرپختونخواہ اور سندھ کو پنجاب سے بھی زیادہ فائدہ پہنچے گا، یہ پورے پاکستان کی خوشحالی، سستی بجلی، وافر پانی کا ضامن اور غریبوں کی امید ہے، اسے بنائیں ضرور چاہے اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنوبی پنجاب سے محبت ہے اس لیے اپنے جلسوں کا آغاز بہاولپور سے کر رہے ہیں، پسماندہ علاقوں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے ہی ہم نے سب سے پہلے الگ صوبوں کا معاملہ اٹھایا اور آواز بلند کی۔

پرویزالہی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...