بھارت، بداخلاقی کے بعد لڑکی کو چلتی ٹرین سے دھکا دیدیا

بھارت، بداخلاقی کے بعد لڑکی کو چلتی ٹرین سے دھکا دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں چلتی بس میں لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے دلخراش واقعہ کے نقوش ابھی ذہنوں میں تازہ تھے کہ ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آگیا ہے۔ساگر ضلع کے بینا ریلوے سٹیشن سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر صبح کے چھ بجے خون میں لت پت ایک لڑکی پٹڑی پر گری پائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسے جنسی درندگی کے بعد سفاک مجرموں نے چلتی ریل گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ لڑکی کا تعلق کانپور سے ہے اور وہ مالوہ ایکسپریس کے ذریعے اجےن شہر اپنے والدین کے پاس جارہی تھی۔ زیورات اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا اور انتہا درجے کی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مارنے کیلئے پٹڑیوں پر پھینک دیا۔ لڑکی کو بھوپال شہر کے حامدیہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دھکا

مزید :

صفحہ آخر -