واپڈا ملازمین کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کرینگے،یونس ڈھاگہ

واپڈا ملازمین کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کرینگے،یونس ڈھاگہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ بجلی کی بہتر کارکردگی اور صارفین کی موثر خدمات کی سرانجام دہی میں محکمہ بجلی کی کمپنیوں کی شفاف انتظامیہ کے فروغ کے لئےS.E.C.P کے قوانین کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی جائے گی اور بجلی کی کمپنیوں کے امور کی بہتر سرانجام دہی کے لئے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کو قومی سطح پر برقراررکھاجائے گا، مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی محکمہ بجلی کے کارکنوں کے جائز مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے اور محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے سے باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرتے رہیں گے، محکمہ بجلی کے فرائض کی سرانجام دہی کے دوران آئے دن المناک جانکاہ حادثات سے محفوظ کرانے کے لئے معیاری حفاظتی آلات کی فراہمی اور حفاظتی تدابیر پر موثر عمل درآمد کے ذریعے موثر اقدامات کئے جائیں گے ، بجلی کے ملازمین کو اپنے فرائض کی سرانجام دہی کے دوران بجلی کی چوری روکنے کے دوران مکمل تحفظ دیاجائے گا اور بجلی چوری روکنے پر ملزمان کے قاتلانہ حملہ کے ملزمان کو مثالی سزا دلوائی جائے گی ان خیالات کا اظہار یونس ڈھاگہ وفاقی سیکرٹری واٹر اینڈپاورنے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے)کی اسلام آباد میں ایک باہمی میٹنگ میں کیا اس موقعہ پر خاقان مرتضٰے مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی بھی موجود تھے یونین کے وفد کی قیادت بزرگ مزدورراہنماءخورشیداحمد مرکزی جنرل سیکرٹری نے کی ا±ن کے ہمراہ عبدالطیف نظامانی صدر، حاجی محمد رمضان اچکزئی جوائنٹ صدر، گوہر تاج چیئرمین، جاوید اقبال بلوچ ریجنل چیئرمین اسلا م آباد، سید ظاہر شاہ، راجہ خلیل ، محمد رمضان جدون اور ظفر متین کمبوہ ریجنل سیکرٹری لیسکو بھی شامل تھے وفاقی سیکرٹری واٹر اینڈپاور نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کی اخلاقی و مالی مدد سے حوصلہ افزائی کی جائے گی -