ڈاکٹر طاہر القادری سپریم کورٹ جائیں تو وہاں سے کیا ملے گا؟سردار آصف

ڈاکٹر طاہر القادری سپریم کورٹ جائیں تو وہاں سے کیا ملے گا؟سردار آصف

اوکاڑہ(آئی این پی)سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ بھکر کے ضمنی الیکشن میں عوامی تحریک کے امیدوار سمیت کسی کی حمائت کا فیصلہ تحریک انصاف نے نہیں کیا البتہ نوانی صاحبان دعویدار ہیں کہ عمران خان انکی حمائت کریں گے۔نواز شریف اور شہباز شریف کے مستعفی ہونے تک پارلیمینٹ،الیکشن کمیشن سمیت کوئی اداردہ بھی کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری سپریم کورٹ بھی جائیں تو وہاں سے کیا ملے گا؟عمران خان 30نومبر کے اسلام آباد کے جلسے کی دعوت ڈاکٹر قادری کو ضرور دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں کے وفد سے ایک ملاقات میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ عمران خان کے30نومبر کے جلسے کے خوف سے حکومت کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کیا جائے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک نے تو اب تک جتنے جلسے کئے ہیں ان میں دونوں نے کوئی ٹکراو¿ نہیں کیا 30نومبر کے جلسے میں حکومت کی مرضی ہے کہ وہ ٹکراو¿ کرتی ہے یا نہیں۔

سردار آصف

مزید : صفحہ آخر