قدرت نے جانوروں کو بھی حیرت انگیز صلاحیتیں بخشی ہیں

قدرت نے جانوروں کو بھی حیرت انگیز صلاحیتیں بخشی ہیں
قدرت نے جانوروں کو بھی حیرت انگیز صلاحیتیں بخشی ہیں

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) قدرت نے صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی حیرت انگیز صلاحیتیں بخشی ہیں اور خصوصاً کتے تو ذہانت اور سمجھ بوجھ کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔امریکہ میں ایک کتیا کی ذہانت اور تربیت کا یہ عالم ہے کہ یہ کینسر جیسی موذی بیماری کا پتا چلا سکتی ہے اور اس کام میں یہ اکثر جدید ترمشینوں کو بھی شکست دے دیتی ہے۔ڈیزی نامی اس کتیا کی عمر 10 سال ہے اور اس کی مالکن ڈاکٹر کلیرگیسٹ اس کی تربیت اس وقت سے کررہی ہیں جب یہ ایک ننھا سا پلا تھی۔انہوں نے اسے متاثرہ مریض کے نمونوں سے کینسر کا پتا چلانے کی تربیت دی اور یہ اب تک 551 مریضوں میں کینسر کا پتا چلا چکی ہے اس کا ایک خصوصی کارنامہ یہ بھی ہے کہ اس نے اپنی مالکن کے بریسٹ کینسر کا بالکل ابتدائی مرحلے میں ہی پتا چلا لیا۔ڈاکٹر کلیر نے بتایا کہ وہ حیران تھیں کہ ڈیزی بار بار اُن کے سینے کی طرف کیوں لپکتی ہے اور جب اس نے ایسا کرناجاری رکھا تو انہوں نے اپنی چھاتی کا معائنہ کیا جس میں گہرائی میں کینسر کی ابتداءہورہی تھی۔ڈیزی کو انسانوں کیلئے بے پناہ خدمات پر ادارے Blue Cross کی طرف سے خصوصی میڈل سے نوازا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر