حکومت کو پی ٹی آئی کے ورکروں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی،عبدالعلیم خان

حکومت کو پی ٹی آئی کے ورکروں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی،عبدالعلیم خان

لاہور )جنرل رپورٹر ( تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے ورکرز کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی اب کسی بھی قیمت پر ملک گیر تبدیلی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا عمران خان نے خیبر سے کراچی تک جس عوامی شعور کو بیدار کردیا ہے وہ ملکی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے جس کے باعث اب حکمرانوں کو مزید من مانیاں کرنے کی مہلت نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف آٹے میں نمک برابر دیا جانے والاریلیف عمران خان کے دباو¿ کے باعث ہے وگرنہ خود ساختہ گڈگورننس کی قلعی کھولنے کے لیے سرگودھا ہسپتال میں معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والا سرکاری سلوک ہی کافی ہے عبدالعلیم خان نے این اے 122کی پارٹی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی پر پردہ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہورہی ہیں اور جب بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوئیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا جس کے بعد حکمرانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ 30نومبر حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہو چکا ہے حالانکہ جمہوری انداز میں احتجاج ہمارا آئینی حق ہے جسے روکنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتہائی بہادرانہ انداز میں قیادت کرتے ہوئے عوام کو ان کے حقوق کی آگاہی دی ہے اور انشاءاللہ پی ٹی آئی ملک کو صحیح معنوں میں اسلام و فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی۔ اس موقع پر این اے 122کے مختلف علاقوں میں موجود عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی جنہیں سیاسی بنیادوں پر التواءمیں رکھا جا رہا ہے جن میں میاں میر ہسپتال اور جمیل آباد سیوریج کے منصوبے سرفہرست ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...