شہباز شریف جیسا بہترین ایڈمنسٹریٹر کسی اور پارٹی میں نہیں،سمیع اللہ خان

شہباز شریف جیسا بہترین ایڈمنسٹریٹر کسی اور پارٹی میں نہیں،سمیع اللہ خان

 لاہور (پ ر)وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف جیسا بہترین ایڈمنسٹریٹرکسی اورپارٹی میں نہیں ہے، ان کا مذاق تواڑایاجاسکتاہے ان جیسی کارگردگی نہیں دکھائی جاسکتی ،وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے خلاف بدترین زبان استعمال کرنے والے عمران خان کے زخمی ہونے پر اپنی الیکشن مہم روک دی تھی جبکہ الزام خان لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے روزانہ سبزباغ دکھا تے ہیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو اپنے منفی طرز عمل پرنظرثانی کرنی چاہئے،ملک و قوم کی خوشحالی کے دشمن صرف ضد اور انا کی سیاست کر رہے ہیں۔ 30 نومبر کو حکومت پر دوسرا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے لیکن ناکامی کا خوف عمران خان کے چہرے پر عیاں ہے۔ دھرنے والے روتے رہ جائیں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرلے گی ، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آ ئندہ ماہ بھی خاطر خواہ کمی کی نوید سنائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں آنے والے مسلم لیگ( ن) کے نمائندہ وفد سے کیا، ملاقات کرنیوالوں میںعثمان خان، ارشد شاہ، طارق نیازی،شاہد شجاع بٹ،ملک زاہد، علی ڈون اور دیگر شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...