مشہور و مقبول سوشل میڈیا ایپ وائبر نے اب پبلک چیٹ کا بھی آغاز کردیا

مشہور و مقبول سوشل میڈیا ایپ وائبر نے اب پبلک چیٹ کا بھی آغاز کردیا
مشہور و مقبول سوشل میڈیا ایپ وائبر نے اب پبلک چیٹ کا بھی آغاز کردیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) مشہور و مقبول سوشل میڈیا ایپ وائبر نے اب پبلک چیٹ (Public Chat) کا بھی آغاز کردیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین باہم گفتگو کے علاوہ مقبول ترین شخصیات اور موضوعات کے بارے میں بھی فوری طور پر آگاہ ہوسکیں گے۔وائبر کے سربراہ تالمون مارکو نے بتایا کہ Public Chat کے ذریعے صارفین مختلف موضوعات پر جاری گفتگو کو براہ راست سن سکیں گے اور ان کی پسندیدہ شخصیات اور موضوعات سے متعلق بات چیت، تصاویر اور ویڈیوز بھی انہیں براہ راست دستیاب ہوسکیں گی۔ اس ایپ میں ایک ہوم سکرین بھی فراہم کی جائے گی جس پر یہ دیکھا جاسکے گا کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق وائبر کے 46 کروڑ صارفین ہیں اور یہ تعداد ٹوئٹر کے صارفین کا دو گنا ہے جبکہ ہر ماہ اس ایپ پر 28 کروڑ سے زائد صارفین ایکٹو رہتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...