خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد زاہد حامد مستعفی، وزیر اعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا
اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سا بق صدرپرویزمشرف کےخلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی طرف سے زاہد حامد کو مقدمے میں بطور شریک ملزم شامل کرنے کاحکم کے چندگھنٹے بعدزاہد حامدنے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ۔انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نوازشریف کو بھجوا ہے جو انھوں نے منظور کر لیا ہے۔ زاہد حامد نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کادفتر بھی خالی کردیا۔ اس سے قبل زاہد حامد نے غداری کیس شروع ہونے پر وزارت قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور وزیراعظم نواز شریف نے انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلمدان سونپا تھا۔