جماعت اسلامی کے اجتماع کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم

جماعت اسلامی کے اجتماع کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) مینار پاکستان میںجماعت اسلامی کے اجتماع عام کے دوران ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آئے جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور عام گاڑیوں سمیت بعض مقامات پر ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی دکھائی دیں۔ٹریفک پولیس اہلکارسڑک پر موجود تو تھے مگر و ہ خوش گپیوں اور موبائل پرگفتگو میں مصروف رہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ کوئی ٹریفک پلان جاری کیا اور نہ ہی وارڈنز کو کوئی ہدایات دی گئی تھیں ۔میٹرو ٹریک کے نیچے اور ساتھ ساتھ گزرنے والی سڑکوں پر توکئی گھنٹے تک ٹریفک کا پہیہ جام رہا جبکہ مینار پاکستا ن سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والی سرکلر روڈ پر بھی ٹریفک وقفہ وقفہ سے پھنستی رہی ۔

مزید :

صفحہ اول -