جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کی جھلکیاں

جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کی جھلکیاں

لاہور (جاوید اقبال +حنیف خان سے)٭جماعت اسلامی کے زیراہتمام کل پاکستان اجتماع عام کا آغاز مقررہ وقت ساڑھے تین بجے سہ پہر ہوا۔اجتماع میں جامع مسجد منصورہ کے امام وقار احمد چترالی نے تلاوت جبکہ معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی نے نعت رسول مقبول پیش کی٭اسٹیج کے دائیں طرف پاکستان اور بائیں طرف جماعت اسلامی کے پرچم لہر ائے گئے۔٭ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ ٭جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کے خطاب سے قبل قومی تراانہ سنایا گیا جس کے احترام میں اجتماع کے شرکاءاور میڈیا نمائندگان اٹھ کھڑے ہوئے ۔بڑے ہی احترام سے قومی ترانہ سنا٭سراج الحق کا خطاب نماز عصرکے بعد شروع ہوا اورمغرب کی اذان کے کچھ دیر بعد تک جاری رہا٭سراج الحق کے پاس کہنے کو بہت کچھ تھا مگر تقریر کے دورا ن اذان مغرب شروع ہوگئی جس پر انہوں نے اپنی تقریر روک دی اور اذان مغرب خاموشی سے سنی جس کے بعد اپنی تقریر مختصر کرتے ہوئے ختم کردی٭امیر جماعت اسلامی پاکستان کاخطاب سہ پہر چار بجے کی بجائے 10منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جو پانچ بجکر 45منٹ تک جاری رہا٭کارکن مرد مومن مرد حق سراج الحق سراج الحق اور جیوے جیوے سراج الحق جیوے کے نعرے لگاتے رہے ٭ سراج الحق کے خطاب کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی، امامت سٹیج سے کی گئی٭اجتماع عام میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا او ر ان کی خوب خاطر تواضع کی گئی ٭اجتماع گاہ میں وقتا فوقتا موبائل سگنل آتے جاتے رہے کبھی صارفین کا موبائل پر رابطہ ہوجاتا تو کبھی اپنے پیاروں کے ساتھ رابطوں سے محروم رہتے ٭ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں اجتماع میں شریک ہونے والوں کے لئے کھانے پینے کی اشیاءسے لے کر کتب ، شہد ، سلاجیت اور لنڈے کے علاوہ گرم کپڑے فروخت کرنے والوں نے بھی سٹال لگا رکھے تھے٭سیکورٹی پر مامور حزب المجاہدین کے پیشتر کارکنوںکے پنجابی زبان نہ سمجھنے سے پنجاب کے علاقوں سے آنے والے جماعت اسلامی کے ارکان مشکلات میں مبتلا رہے ۔ ٭جماعت اسلامی کے اجتماع میں اقلیتی جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے ٭اجتماع میں گزشتہ روز تین سیشن ہوئے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...