بالی ووڈ کے ارب پتی ہیرو سلمان خان کی بہن کی مہنگی ترین شادی

بالی ووڈ کے ارب پتی ہیرو سلمان خان کی بہن کی مہنگی ترین شادی
 بالی ووڈ کے ارب پتی ہیرو سلمان خان کی بہن کی مہنگی ترین شادی

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ارب پتی ہیرو سلمان خان کی بہن کی شادی آج کل شوبز کی دنیا کی سب سے بڑی خبر بن چکی ہے کیونکہ اس کے عالی شان انتظامات سے لے کر بڑے بڑے فنکاروں کی شرکت اور قیمتی تحائف نے اسے نرالی ترین شادی بنادیا ہے۔ارپیتا خان اور آیوش شرما کی شادی میں دئیے گئے تحائف خصوصی طور پر خبروں کا موضوع بن گئے ہیں۔ سلمان خان نے سب سے پہلے تو بہن کو ایک شاندار بنگلے کا تحفہ دیا جس کی قیمت 16 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 26 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اس کے علاوہ ایک چمکتی دمکتی رولز رائس فینٹم کار جس کی قیمت 4 کروڑ ہے، بھی تحائف میں شامل ہے۔شاہ رخ خان نے دلہن کو انتہائی مہنگے ڈیزائینر بیگ تحفے میں دئیے ہیں۔اسی طرح ارپیتا کے سٹاف کی طرف سے انہیں رادھا کرشنا کا مجسمہ تحفے میں دیا گیا ہے۔اس موقع پر مہمانوں کی تاج فلک نما محل میں دعوت کی گئی اور انہیں خوبصورت ڈبوں میں بھارت کی مزیدار ترین مٹھائیاں پیش کی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر