اجتماع عام میں سکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)مینار پاکستان کے سائے میں جماعت اسلامی کے تین روزہ کل پاکستان اجتماع عام میں سکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا اور اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔گزشتہ روز دیکھا کہ اجتماع میں اسٹیج کے قریب ایک مشکوک ظہیر نامی شحص جو خود کو سرکاری ادارے کا اہلکار ظاہر کررہا تھا تاہم جب جماعت اسلامی کے سکیورٹی اہلکاروں نے اس سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ اس کے پاس کوئی کارڈ نہ ہے جس پر سیکورٹی اہلکار نے مشکوک شخص کوموقعہ پر پکڑتے ہوئے اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔