ماسکو،کرنٹ کے شدےد جھٹکے نے”مقناطےسی بچہ“ بنا دیا

ماسکو،کرنٹ کے شدےد جھٹکے نے”مقناطےسی بچہ“ بنا دیا

ماسکو (نیوز ڈیسک) زرا اس موٹو بچے کو تو دیکھیے، اس کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک سپر ہیرو ہے کیونکہ یہ کسی مقناطیس کی طرح دھات کی اشیاءکو اپنی طرف کھینچتا ہے اور لوہے کے چمچ، کیل کانٹے اور چھوٹے چھوٹے برتن اچھل کر اس کے جسم سے چمٹ جاتے ہیں۔اس ننھے ہیرو کا دعویٰ واقعی سچ ہے۔ نکولائی نامی یہ 12 سالہ بچہ ایک دن سکول سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں بجلی کے ایک کھمبے کو چھونے پر اسے شدید کرنٹ لگا۔ جھٹکا اس قدر سخت تھا کہ یہ مرتے مرتے بچا لیکن اگلی صبح تک بے ہوش رہا۔ جب یہ ہوش میں آیا تو دیکھا کہ بستر پر پڑے سکے اس کے جسم کے ساتھ چمٹ چکے تھے۔ تب یہ انکشاف ہوا کہ وہ مقناطیس کی طرح لوہے کی اشیاءکو اپنی طرف کھینچتا ہے۔نکولائی نے بتایا کہ وہ جادوگر بن چکا ہے اور اس کے پاس طلسمی طاقتیں آچکی ہیں، البتہ وہ اس بات سے پریشان ہے کہ نا چاہنے کے باوجود بھی چیزیں اس کے جسم کے ساتھ چمٹ جاتی ہیں، مثلاً ایک دفع میز پر پڑا گلاس اس کی ٹانگ کے ساتھ چمٹ گیا۔ پہلے وہ بڑا ہوکر فائر بریگیڈ اہلکار بننا چاہتا تھا لیکن اب وہ کہتا ہے کہ بڑا ہوکر وہ مزید بڑا سپر ہیرو بنے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...