22افسران کی ترقی ،27 کے تبادلے

22افسران کی ترقی ،27 کے تبادلے

 

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے 22افسران کی گریڈ 19میں ترقی سمیت 27افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جن افسران کو ترقی دی گئی ہے ان میں نعیم غوث ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، زاہد سلیم گوندل ڈی سی او ملتان، شاہد نیاز ڈی سی او لودھراں، ایوب خان ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس سرگودھا، ظفر اقبال ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ قصور، شہزاد سعید ایڈیشنل ڈائریکٹر کنسالڈیشن بہاولپور ، محمد اختر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمشنر آفس لاہور کو گریڈ 19میں ترقی دیکر موجودہ پوسٹوں پر ہی کام کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مالک بھلہ ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات، شمیم آصف ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت، شوکت علی ایڈیشنل کلکٹر کنسالڈیشن کو گریڈ 19، ایل ڈی اے میں تعینات ناہید گل بلوچ کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، طاہر علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، محمد الیاس ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، قمر عباد الحق ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر، منور نجم ڈپٹی سیکرٹری اوقاف کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ اٹک، عبد الغفور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری ڈینگی کنٹرول پروگرام محکمہ صحت، محمد اکرم کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو بورڈ فار لیکویڈیشن لگایا گیا ہے طارق محمود کو اربن ڈویلپمنٹ یونٹ پی اینڈ ڈی سے ٹرانسفر کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پالیسی یونٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ، حسین ہارون ہوتی ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کو 31دسمبر تک رخصت دیدی گئی طارق مسعود سیکشن آفیسر کیبنٹ ونگ کو ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ممتاز حسین زاہد او ایس ڈی کو ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لگایا گیا ہے تنویر اقبال تبسم او ایس ڈی کو ایڈیشنل کلکٹر کنسالڈیشن ملتان لگایا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول