جماعت اسلامی کا مینار پاکستان میں اجتماع عام،ایل ڈبلیو ایم سی کے خصوصی انتظامات

جماعت اسلامی کا مینار پاکستان میں اجتماع عام،ایل ڈبلیو ایم سی کے خصوصی ...

لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالدمجید کی ہدایت پرمینار پاکستان تبلیغی اجتماع پر صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں اجتماع کے تینوں روز 150 ورکرز پر مشتمل عملہ تین شفٹوں میں خدمات سر انجام دے گااجتماع گاہ میں 10 کنٹینرز، 3 آرم رولز، 2 واٹر بوزرز،2 لوڈرز اور دیگر بھاری مشینری تعینات کی گئی ہے آپریشنز کے معاملات کی بہتر کوآرڈی نیشن کے لیے کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں صفائی سے متعلق شکایات کا اندراج اور حل یقینی بنایا جارہا ہے سڑکوں کی صفائی و دھلائی کے لیے مکینیکل سویپر و واشر بھی تعینات کئے گئے ہیں سٹاف کی حاضری، صفائی سرگرمیوں اور دیگر معاملات کا اینڈرائیڈ موبائل سسٹم کے ذریعے باقائدہ ریکارڈ رکھا جائے گا اور متعلقہ تصاویر پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی پورٹل پر فراہم کی جائیں گی علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیرِ نگرانی قائم کردہ مرکزی کنٹرول روم میں بھی ایل ڈبلیوایم سی کے افسران ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق صفائی انتظامات کی نگرانی و مانیٹرنگ سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، منیجر آپریشنز فہد اسلم اور اسسٹنٹ جاذب سعیدکر رہے ہیں مزید براں دوران اجتماع انتظامات کے علاوہ اجتماع کے اختتام پر بھی آپریشن کلین اپ کیا جائے گا تاکہ جگہ کو زیرو ویسٹ کیا جا سکے اس سلسلے میں اجتماع کی انتظامیہ بھی رابطے اور تعاون میں رہے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...