دنیا کا واحد پاسپورٹ جو سفید، نیلگوں اور سرخ رنگوں سے مزین ہے

دنیا کا واحد پاسپورٹ جو سفید، نیلگوں اور سرخ رنگوں سے مزین ہے

اوسلو (نیوز ڈیسک) پاسپورٹ جس ملک کا بھی ہو یہ ایک سادہ سا کتابچہ ہی ہوتا ہے لیکن ناروے والوں کے کیا کہنے، انہوں نے اپنے پاسپورٹ کو بھی آرٹ کا نمونہ بنادیا ہے۔ یہ دنیا کا واحد پاسپورٹ ہے جو سفید، نیلگوں اور سرخ رنگوں سے مزین ہے اور اس کے ہر صفحے پر ناروے کے خوبصورت ترین قدرتی مناظر کی تصاویر ہیں۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ محض اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اگر اس پر الٹروائلٹ روشنی ڈالی جائے تو اس کے صفحوں میں ناروے کے آسمان پر نظر آنے والی پراسرار خوبصورت روشنیاں ”ناردرن لائٹس“ چمکتی نظر آتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت تبدیلی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ایئرپورٹ اور بارڈر پر غصیلی نظروں والے سیکیورٹی اہلکار اس رنگ برنگے پاسپورٹ کو دیکھ کر مسکرا اٹھیں اور مسافروں کے ساتھ خوشدلی سے پیش آئیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...