آج پنجاب بار کے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل،81ہزار وکلاءووٹ ڈالیںگے

آج پنجاب بار کے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل،81ہزار وکلاءووٹ ڈالیںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کے آج 22نومبر ہفتہ کے روز ہونے والے انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،پنجاب بھر میں81ہزار رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وکلاءکی سب سے بڑی بار کونسل کے انتخابات کے لئے کل 75نشستوں پر 360 امیدوار میدان میں ہیں۔لاہور ڈویژن کی 16 نشستوں پر 69امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔امیدوار وں کی جانب سے عدالتی احاطوں کے اردگرد بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جبکہ کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے،انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،انتخابی عمل سرانجام دینے کے لئے صوبہ بھر میں 228پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔پولنگ سٹیشز پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز پریزائڈنگ افسران کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے،صوبہ بھر سے 81ہزار وکلاءاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ریٹرنگ افسر حنیف کھٹانہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لئے انتظامات کر لئے گئے ہیں جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں

مزید :

صفحہ اول -