پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں حسب روایت کفایت شعاری اپناتے ہوئے صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی -کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر کی تلاش کے منصوبے کے حوالے سے ابتدائی خوشخبری سنائی تو پوری کابینہ نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی متحرک قیادت کو خراج تحسین پیش کیا-اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری معدنیات نے چنیوٹ سے ڈرلنگ کے ذریعے حاصل ہونے والے معدنی ذخائر کے نمونے کابینہ کو دکھائے اور ان نمونوں کی خصوصیات بھی بیان کیں اور بتایاکہ حاصل ہونے والے ابتدائی نمونے معدنی خصوصیات کے حوالے سے حوصلہ افزاءہیں-منصوبے پرتیزی سے پیشرفت اور اس کی کامیابی کےلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی -معدنی ذخائر کی تلاش میں پیشرفت کے حوالے سے ابتدائی خوشخبر ی پر صوبائی وزیر عطا مانیکا نے معروف شاعر وارث شاہ کا یہ مصرعہ پڑھا: -جے نیتاں نیک ہوون کھیت اگدے بجھیاںدانیاں دے

اجلاس کے دوران بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چنیوٹ اور دیگر اضلاع میں بعض افراد کی جانب سے مالی امداد کی عدم ادائیگی کی شکایات کا دوبارہ تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ا س ضمن میں 14ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تاہم صرف 14 درخواستیں درست نکلیں جنہیں مالی امداد کے لئے شامل کیا گیاہے-پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی کے لئے انتہائی شفاف نظام وضع کیا ہے جس کو عالمی اداروں نے بھی سراہاہے -

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...