پانڈو سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

پانڈو سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج بھارتی سفارتکار ...

             اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے پانڈو سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا، سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔جمعہ کو دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کیا اور ایک روز قبل لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا ۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان لائن آف کنٹرول کی بھارتی فوج کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتی ہے جبکہ بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...