خیبر ایجنسی ،سکیورٹی فورسز کی کاروائی 22دہشتگرد ہلاک ،6ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی ،سکیورٹی فورسز کی کاروائی 22دہشتگرد ہلاک ،6ٹھکانے تباہ

        خیبر ایجنسی(خصوصی رپورٹ)خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی میں22 دہشتگردوں کو ہلاک کردئیے جبکہ 6ٹھکانوں کوبھی تباہ کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔خیبر ایجنسی میں فضائی کاروائی میں22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے6 ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول