لاہور پولیس میں پرچی سسٹم ختم کر دیا تمام کام میرٹ کی بنیاد پر ہو گا کیپٹن (ر) امین وینس

لاہور پولیس میں پرچی سسٹم ختم کر دیا تمام کام میرٹ کی بنیاد پر ہو گا کیپٹن (ر) ...

 لا ہور (شعیب بھٹی ) تھانوں میں پولیس کی کارکردگی چیک کرنے ،کرپشن پر کڑی نظررکھنے اور عوامی مسائل روزانہ کی بنیاد پر میر ے پاس پہنچانے کیلئے افسر تعینات کیا جائے گا جو تھانے میں دن بھر کی سرگرمیوں سے مجھے آگاہ کرے گا۔ عوا م کی جا ن و ما ل کی حفا ظت اولین ترجیح ہے لا ہور پو لیس میں پرچی سسٹم ختم کر د یا گیا ہے تمام کام میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا ،غیر قانونی کاموں میں ملوث افسر کو کڑی سزا دی جائے گی ۔ ان خیا لا ت کا ظہا ر سی سی پی او لا ہور کیپٹن (ر) امین وینس نے’’ نما ئند ہ پا کستا ن‘‘ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ امین وینس کا کہنا ہے کہ عوا م کی جا ن وما ل اور عز ت کی حفا ظت کر نا لا ہور پو لیس کی پہلی ذمہ دا ر ی ہے تما م ایس پیز ،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو ہدا یت کی گئی ہیں کہ پر چی سسٹم ختم کردیا جائے اور تھانوں میں تمام کا م میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں۔ سائل تھا نو ں میں خوار نہ ہوں بلکہ میرے آفس آ ئیں جہاں ان کو مکمل طور پر انصاف مہیا کیا جائے گا ۔ تھا نہ کلچر کے خا تمہ کے لئے تما م پو لیس اسٹیشن میں ایک پڑ ھا لکھا ا فسر جسے تھا نے کا زنگ نہ لگا ہو لگایا جائے گا اور سا تھ ایک لیپ ٹاپ اور کمپو ٹر آپر یٹر مہیا کیا جا ئے گا جو تھا نے آ نے وا لے سا ئل کا تما م ڈ یٹا ر کھے گا کہ کو ن کس وجہ سے تھا نہ میں آ یا ہے ۔انصاف ملا یا نہیں پولیس کا رویہ کیا رہا اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے تھانے میں دن بھر کی سرگرمیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مجھے ایک رپورٹ پیش کریگا اور رپورٹ میں کسی پولیس اہلکار کو غیر قانونی کام میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔نئے لگائے جانیوالے والے افسرانٖ دو شفٹوں میں کام کریں گے جو 24گھنٹے تھانے میں موجود رہیں گے۔تھانوں میں کئی کئی ہفتوں تک لٹک جانے والے کیسوں کے کی روایت بھی ختم کر دی جائے گی اور نئے تعینات کئے جانیوالے افسروں کو ہدایت کی جائے گی کہ’’ کرا ئم اگینسٹ پر سن اورکرائم اگینسٹ پراپرٹی‘‘ کے حوالے سے واضح ہدایات کی جائیں گی کی کسی شخصی کرائم کامعاملہ تین دنوں میں جبکہ پراپرٹی کے حوالے سے درخواستوں کوسات دنوں میں نمٹایا جائے جس میں ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ اور بے گناہوں کو بری الزمہ قرار دیا جائے گا۔ اسی طر ح سنگین نو عیت کے مقد مات کا فوراً ندرا ج کیا جا ئے گا ۔ شہر میں جرائم ختم کرنے کے سوال کے جواب میں سی سی پی او نے کہا کہ اگر لائسنسی اسلحہ ختم کر دیا جا ئے تو شہر میں کرا ئم 10فیصد ر ہ جا ئے گا جس کو پولیس آسانی سے کنٹرول کر لے گی۔لائسنسی اسلحہ کے خاتمے پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی اور وہ خود بخود ہی اسلحہ رکھنا چھوڑ دیں گے باقیوں کو پولیس آسانی سے پکڑ لے گی۔خا ندا نی د شمنی رکھنے والے افراد کو پولیس اہلکار دئیے جائیں جن کی تنخواہ وہ افراد ادا کریں گے جن کو پولیس اہلکار سیکیورٹی دے رہے ہیں۔ جس کیلئے پو لیس کی نفری کی بھی بڑھا نا ہو گی ۔ سی سی پی او نے مزید بتا یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...