مسلمان ،ہندﺅوں اور یہود انصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں ، حافظ محمد سعید

مسلمان ،ہندﺅوں اور یہود انصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں ، ...

         لاہور ( سٹاف رپورٹر ) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو نا چاہیے۔ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔مسلمان ہندوﺅں اور یہودونصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں۔ جو قومیں کفار کا کلچر اپنا لیتی ہیں وہ پھر میدانوںمیں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں کارکنان کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو دین سے دور کرنے کے لئے ان کا مساجد و مدارس سے تعلق کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ پاکستان قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے حاصل کیا گیا تھا،علماءملک بچانے اورنفاذ شریعت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں لسانیت، قومیت اور علاقائیت پرستی کو پروان چڑھارہی ہیں۔ علماءکرام منبرومحراب کا فریضہ ادا کریں اور قوم کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے متحدو بیدار کریں۔ انہوں نے کہاکہ منظم سازشوں اور منصو بہ بندی کے تحت نوجوان نسل کو دین اسلام سے برگشتہ کرنے کیلئے فحاشی و عریانی پھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔معاشرے کی صحیح اصلاح کیلئے دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں جہاں تعلیم عام ہو چکی وہیں معاشرے میں بہت زیادہ بگاڑ پیدا ہو چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے تعلیمی ادارے بنائے جائیں جن کا مقصد تجارت کی بجائے معاشرے کی اصلاح ہو اور وہاں دنیا کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے۔انہوںنے کہاکہ کارکنا ن اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور دین اسلام کی دعوت پھیلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ اسلام دشمن قوتوں نے اسلام و مسلمانوںکے خلاف باقاعدہ منظم مہم شروع کر رکھی ہے۔ہر دور میں فتنے سر اٹھاتے رہے ہیں اور علماءنے ہمیشہ دشمنان اسلام کی ان سازشوں کی بیخ کنی کی ہے۔ آج بھی علماءکرام ، خطباءاور مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کفار کی سازشوں کے توڑ کا فریضہ سرانجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں و شہادتوں کے نتیجہ میں کمیونزم کی طرح سرمایہ دارانہ نظام بھی بکھر رہے ہیں

حافظ محمد سعید

مزید : صفحہ آخر