نوسربازوں نے زہریلی اشیاءکھلا کر 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نوسربازوں نے زہریلی اشیاءکھلا کر 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاءکھلا کر 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں مقامی افراد کو کوڑے کے ڈھیر سے ایک 35سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جبکہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں ایک 45سالہ شخص کی نعش سڑک کنارے راہگیروں کو ملی ۔پولیس نے دونوں جگہوں پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعشوں کو شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی ظاہری وجہ زہر کھانے سے معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی